DSPگوجرہ اور ASIکیخلاف اندراج مقدمہ کی پٹیشن دائر

گوجرہ ( نامہ نگار ) سابق صدر بار ایسوسی ایشن گوجرہ توقیر اشرف خان نے لاؤڈ سپیکر پر درود شریف پڑھنے پر پولیس کی جانب سے مقامی عالم دین قاری محمد آصف کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے پر ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس گوجرہ علم دین اور تھانہ سٹی کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر سخی سرور کے خلاف ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج گوجرہ عباس رسول وڑائچ کی عدالت میں مقدمہ کے اندراج کے لیے پٹیشن دائر کردی ہے فاضل جج نے مورخہ 8 دسمبر کو سپرنٹنڈنٹ پولیس انویسٹی گیشن ٹوبہ ٹیک سنگھ سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں