فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار سید محمد وہاب شاہ نے کنٹین میں توڑ پھوڑ کرنے اور بار ملازمین پر تشدد کرنے کے الزام میں قمر ندیم کنگ ایڈووکیٹ کی بار ممبر شپ معطل کر دی اور اس اقدام پر ان کے لائسنس منسوخی کیلئے ریفرنس پنجاب بار کونسل کو بھجوا دیا۔




