فوڈ سیفٹی ٹیموں کی کارروائی ‘ناقص دودھ تلف

چنیوٹ(نامہ نگار)ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ہدایت پرفوڈ سیفٹی ٹیموں نے تعطیل کے روز بھی ضلع بھر میں انسپکشنز کیں۔ 38 دود ھ بردار گاڑیوں سمیت 84فوڈ سے منسلکہ کاروبارو ں کی چیکنگ اورقوانین کی سنگین خلاف ورزیوں پر کریانہ سٹورز اور ملک سیل پوائنٹس کو جرمانے عائدکئے گئے۔ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز ڈاکٹر محمد قاسم رضا نے بتایا کہ دوران معائنہ دودھ کی کوالٹی انتہائی ناقص پائی گئی جس بنا پر ملاوٹ زدہ دودھ ضائع کر دیا گیاقوانین کی خلاف ورزیوں پر مجموعی طور پر 47ہزار روپے کے جرمانے،دوران معائنہ ایک کلو سے زائد غیر معیاری خوراک کو برآمد کر کے تلف کر دیاگیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں