مویشیوں کے انخلاء کیلئےMCFکا آپریشن

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) حکومت پنجاب کے احکامات پر میونسپل کارپوریشن کی طرف سے شہری علاقوں سے مویشیوں کے انخلا کے لئے آپریشن زوروشور سے جاری ہے۔ڈپٹی چیف آفیسر عظمت فردوس نے بتایا کہ اب تک آپریشن میں 200سے زائد مویشیوں کو شہری حدود سے باہر منتقل کرایا جاچکا ہے۔ گزشتہ روز یونین کونسل 128گنڈا سنگھ والا چکی چوک کوکیانوالہ روڈ جھنگ روڈ پر مویشی نکالنے کا آپریشن کیا گیاجس میں پیرا فورس،محکمہ لائیوسٹاک، پولیس فورس اور میونسپل کارپوریشن کی ٹیموں نے حصہ لیا۔علاوہ ازیں شہری علاقوں میں جانوروں کے باڑوں کو بھی ختم کرایا گیا۔میونسپل کارپوریشن کی طرف سے مویشی پال کو ایک بار پھرمتنبہ کیا گیا کہ وہ اپنے جانور رضاکارانہ طور پر شہری حدود سے باہر منتقل کردیں تاکہ قانونی ایکشن کی نوبت نہ آئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں