ریڑھی بازاروں میں ہیلپ ڈیسک قائم

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) شہر کے ماڈل ریڑھی بازاروں میں ہیلپ ڈیسک قائم کئے جارہے ہیں جہاں صارفین کسی بھی شکایت کی صورت میں موجود رجسٹر میں اپنی شکایت درج کراسکیں گے۔شکایت پر تیز رفتار عملدرآمد کے لئے میونسپل کارپوریشن کے انسپکٹرز کوتھرڈ پارٹی مقرر ہونے تک انسپکشنز کی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔ماڈل ریڑھی بازاروں کے مقامات پر ڈیوٹی انجام دینے والے اہلکار ہر ریڑھی بازار میں ہیلپ ڈیسک کے قیام،انسپکشن رجسٹر کی موجودگی کو یقینی بنائیں گے۔مختص ماڈل ریڑھی بازاروں کے اردگرد کوئی حرکت کرتی ہوئی ریڑھی نہیں ہوگی۔ماڈل ریڑھی بازاروں میں نرخنامے،صفائی کا اعلی معیار،ڈسٹ بین کی موجودگی کو یقینی بنایا جائیگا۔ماڈل ریڑھی بازاروں سے کرایہ یا بھتہ وصول ہونے کی شکایت پر متعلقہ ڈیوٹی اہلکارذمہ دار ہوگا جن کی ڈیوٹی کو مسلسل چیک بھی کیا جائے گا۔علاوہ ازیں ہر بازار کے لئے الگ سے مقرر انسپکٹرز صبح،دوپہر اور شام کے اوقات میں اپنی انسپکشن اور موقع کی تصاویر جی پی ایس کے ہمراہ شیئر کرنے کا پابند ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں