فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن مینارٹیز ونگ پنجاب کے صدر سینیٹر سردارخلیل طاہرسندھو نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا پرکرداراورملک دشمن بیانیے پر ڈی جی آئی ایس پی آر کو سخت پریس کانفرنس کرنا پڑی-ماضی میں جلادو گرادو کے نعرے لگانیوالے خود سیاسی طورپرجل اورگرگئے بانی پی ٹی آئی بھی ان میں شامل ہیں ان کااب کوئی سیاسی مستقبل نہیں نہ ان پراعتمادکیاجاسکتاہے-ان کا کہنا تھا کہ جس طرح کے ذہنی مریض بانی ہیں ان کا علاج بھی اسی طرح کاہوتاہے جوہورہاہے-میاں نوازشریف کے خلاف سازش کرنے والوں کا آ ج نام بھی نہیں جبکہ میاں نواز شریف کے بھائی وزیراعظم اوربیٹی وزیراعلی ہیں-انہوں نے کہا کہ میاں نوازشریف عدم اعتمادکے بعد حکومت لینے کے حق میں نہیں تھے مگرنہ لیتے توملک ڈیفالٹ ہوسکتاتھا- انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی ابتدا سے تماشے لگانے اور سازش کرنے والی جماعت ہے اس کے بانی کوملک اورعوام سے کوئی دلچسپی نہیں پونے چارسالہ اقتدار میں اگر اس نے کوئی ایک کام بھی بہترکیاہے تواس کے ارکان اورووٹ دینے والے بتائیں-میاں نواز شریف نے توملک کو ایٹمی طاقت بنانے سمیت جواقدامات کئے وہ تاریخ کاحصہ ہیں اب ان کی پالیسی کے مطابق وزیراعظم میاں شہباز شریف اوروزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے بھی جوکام کئے ہیں وہ سب کو نظرآرہے ہیں۔




