2

پی پی115میں 2کروڑ کے سیوریج لائن منصوبے کا باقاعدہ افتتاح

فیصل آباد ( سٹاف رپورٹر)چو ہدری عابد شیر علی اور میاں طاہر جمیل کا پی پی 115 کے عوام کیلئے بڑا تحفہ ،12کروڑ روپے کے سیوریج لائن منصوبے کا باقاعدہ افتتاح کردیا ۔ پاکستان مسلم لیگ (ن )نو منتخب سینیٹر چوہدری عا بد شیر علی اور ایم پی اے میاں طاہر جمیل نے پی پی 115 میں گزشتہ روز 12کروڑ روپے کی خطیر لاگت سے شروع ہونے والی سیوریج لائن کے اہم منصوبے کا باقاعدہ افتتاح کر تے ہوئے ٹھیکیدا ر سے کہا منصوبے مقررہ ٹائم لائن کے دوران مکمل کیا جائے ۔ یہ منصوبہ حلقے کے ان علاقوں کے لیے ایک بڑا ریلیف ہے جو برسوں سے بنیادی سہولتوں کے منتظر تھے۔اس منصوبے کیلئے فنڈز دینے پر وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز کے شکر گزار ہیں اس منصوبہ سے حلقہ پی پی 115کے عوام کے سیوریج کے حوالے مسائل حل ہوں گے ،انشاء اللہ آئندہ بھی حلقہ میں تعمیرو ترقی کا سلسلہ جاری رہے گا ۔حلقہ کے عوام نے سیوریج کا منصوبہ شروع کرنے پروزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف، چوہدری عابد شیر علی ،میاں طاہر جمیل کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ یہ منصوبہ اس بات کا ثبوت ہے کہ خدمت کا سفر جاری ہے اور مسائل کے حل کے لیے حقیقی تبدیلی لائی جا رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں