انجمن تاجران ینگ ٹریڈرز کے وفد کی آر پی او سہیل اختر سکھیرا سے ملاقات

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) انجمن تاجران ینگ ٹریڈرز کے صدر حمزہ خالد شیخ اور جنرل سیکرٹری رانا اویس زاہد کی قیادت میں وفد فیصل آباد میں نئے تعینات ہونیوالےRPO ڈی آئی جی سہیل اختر سے ملاقات کیلئے ان کے آفس پہنچا’ وفد میں ینگ ٹریڈرز کے عہدیدار رانا علی’ میاں منیر’ اویس اشرف بیگ’ چوہدری احمد اولکھ ‘ محمد عرفان آفریدی گجر’ محمد نوید اور عبداللہ بھی ہمراہ تھے’ وفد کے شرکاء سے اظہار خیال کرتے ہوئے RPO ڈی آئی جی سہیل اختر نے کہا کہ نوجوان کسی بھی ملک کا اثاثہ ہوتے ہیں’ اگر ہماری یوتھ بے راہروی اورانٹرنیٹ سے نکل کر ملک و ملت کیلئے سوچنا شروع کر دیں تو کوئی وجہ نہیں کہ ہمارا ملک ترقی کی نئی شاہراہیں عبور نہ کرے’ انہوں نے کہا کہ آپ لوگوں سے مل کر مجھے اپنا نوجوانی کا وقت یاد آ گیا ہے’ میری آپ لوگوں کو نصیحت ہے کہ جہاں برائی یا جرم ہوتا ہوا دیکھیں فورا پنجاب پولیس کو آگاہ کریں’ خاص طور پر ان لوگوں کی نشاندہی کریں جو ہمارے نوجوانوں کو نشہ کا عادی بنا رہے ہیں’ انہوں نے کہا ان عناصر کو خبردار کیا جو کسی بھی غلط کام میں ملوث ہیں’ وہ اپنا قبلہ درست کر لیں’ انہوں نے کہا کہ پنجاب پولیس جاگ رہی ہے اور وہ شہریوں کے حقوق کی حفاظت کرنا بخوبی جانتی ہے’ اس موقع پر انجمن تاجران ینگ ٹریڈرز کے صدر حمزہ خالد شیخ اور جنرل سیکرٹری رانا اویس زاہد نے ڈی آئی جی سہیل اختر کو فیصل آباد بطور RPO تعیناتی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ آپ کا ٹریک ریکارڈ بتاتا کہ آپ جرائم پیشہ افراد کو سپیس نہیں دیتے اور انہیں ان کے انجام تک پہنچانے میں دیر نہیں لگاتے’ انہوں نے RPO ڈی آئی جی سہیل اختر کو یقین دہانی کروائی کہ انجمن تاجران ینگ ٹریڈرز کا ہرممبر آپ کا سپاہی ہے اور اور آپ کے شانہ بشانہ چلتے ہوئے جرائم کی بیخ کنی میں آپ کی مدد کرے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں