لاہور (بیوروچیف) لاہور میں جی ٹی روڈ پر گھر کی چھت گرنے سے 3افراد جا ں بحق ہوگئے جبکہ چھت گرنے سے 2افراد ملبے تلے دب کر زخمی ہوگئے۔ریسکیو 1122کے مطابق لاہور میں چھت گرنے کا واقعہ وارا ستار سٹاپ جی ٹی روڈ پرپیش آیا، گھر کی چھت مٹی اور گارے سے بنی ہوئی تھی۔اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم نے ملبے تلے سیدو افراد کو زندہ نکالا ، چھت گرنے کے اس حادثہ میں تین افراد جاں بحق ہوئے۔ 28سالہ احمد قدیر، 30سالہ امیر حمزہ ، 23سالہ ارسلان مظہر سانحہ میں جاں بحق ہوئے ، جبکہ 2افراد ملبے تلے دب کر زخمی ہوگئے۔




