صفائی کی ابتر صورتحال پر کمشنر کا اظہار برہمی،ٹھیکیدار کو2لاکھ جرمانہ

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کے احکامات پرکمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انورنے تحصیل لالیاں اور چناب نگر کا دورہ کیا۔ کمشنر نے تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال میں ناقص کارکردگی پر پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ کے ٹھیکیدارکو 2لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا۔کمشنر نے لالیاں شہر میں صفائی کی ابتر صورتحال پر ٹھیکیدار کو2لاکھ روپے جرمانہ اورکتے کے کاٹنے کے بڑھتے واقعات پر متعلقہ سیکرٹری یونین کونسل کو معطل کردیا۔کمشنر فیصل آبادنے اسسٹنٹ کمشنر کو ہیلتھ فسلیٹیز کے وزٹس بڑھانے کی ہدایت کی اورمختلف وارڈز میں زیر علاج مریضوں سے ادویات ملنے کے بارے میں دریافت،ادویات سٹور میں میڈیسن کی دستیابی وریکارڈ کا معائنہ بھی کیا۔انہوں نے الٹراسائونڈ،ایکسرے اور دیگرمشینوں کی ورکنگ حالت کا جائزہ بھی لیا۔ انہوں نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ کو میونسپل سروسز میں اضافہ کی تاکید اور وارننگ دی۔ انہوں نے لالیاں اور چناب نگر کے قبرستانوں میں صفائی کی صورتحال پر اطمینان کا اظہار اورکمیونٹی کی شرکت سے مینجمنٹ کمیٹیز کے قیام کی تاکید کی۔کمشنر نے لالیاں پارک کا دورہ کیا اور پارک میں مریم نواز اوپن لائبریری کو چیک کرتے ہوئے لائبریری کو فوری فعال بنانے کی تاکید کی۔انہوں نے پارکس میں بینچز نصب کرنے اور اخبارات،میگزین وکتابیں رکھنے کی ضرورت پر زور د یا۔ انہوں نے کہا کہ ریونیو میں اضافہ کے لئے پارکوں کی کینٹینز کو نیلام کریں۔کمشنر نے چناب نگر اور لالیاں میں ماڈل ریڑھی بازاروں کا بھی دورہ کیا اورپھل و سبزیوں کی دستیابی، معیاراور قیمتوں پر عملدرآمد چیک کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں