مبینہ پولیس مقابلوں میں2منشیات فروش ہلاک ،2زخمی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) تھانہ رضاآباد کے علاقہ اعوان چوک کے قریب سی سی ڈی کیساتھ مبینہ مقابلہ میں بدنام منشیات فروش زخمی حالت میں گرفتار جبکہ اس کے ساتھی فرار ہو گئے، مضروب کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق سی سی ڈی کے انچارج صدیق چیمہ نے اپنے ماتحت ملازمین کے ہمراہ رضاآباد کے علاقہ اعوان چوک کے قریب مشکوک موٹرسائیکل سواروں کو رُکنے کا اشارہ کیا تو ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی، پولیس کی جوابی فائرنگ کرتے مزید نفری طلب کر لی۔ فائرنگ کا تبادلہ رُکنے پر پولیس نے سرچ آپریشن کیا تو ایک ملزم ساتھیوں کی گولیاں لگنے سے زخمی ہو کر پڑا تھا۔ جس کی شناخت فہد ولد عبدالرزاق کے نام سے ہوئی اور اس کے قبضہ سے چرس اور پسٹل بھی برآمد ہوا۔ تاہم پولیس نے زخمی ملزم کو ہسپتال منتقل کر کے اس کے فرار ہونیوالے ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔دریں اثنائ۔چنیوٹ،ٹوبہ ٹیک سنگھ، گوجرہ (نمائندگان) مبینہ پولیس مقابلوں کے دوران2منشیات فروش اپنے انجام کو پہنچ گئے، جھنگ اور گوجرہ کے علاقوں میں ہونے والے مقابلوں کے دوران منشیات فروش اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ کا نشانہ بنے، بتایا جاتا ہے کہ گوجرہ کے علاقہ 422ج ب میں سی سی ڈی سے مبینہ مقابلہ کے دوران منشیات فروش حسنین سکنہ719گ ب پیر محل مارا گیا ،2ملزم فرار ہو گئے، جھنگ میں مبینہ پولیس مقابلہ کے دوران منشیات فروش دانیال ہلاک ہو گیا جس کیخلاف منشیات فروشی کے9مقدمات درج بتائے گئے ہیں، علاوہ ازیں چنیوٹ میں مبینہ مقابلہ میں ایک منشیات فروش کی زخمی حالت میں گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں