خود کو آگ لگانیوالا ذہنی مریض چل بسا

ماموں کانجن (نامہ نگار)خود کو پٹرول چھڑک کر آگ لگانے والا نوجوان چل بسا۔ ماموں کانجن میں گزشتہ روز 18سالہ نوجوان ذہنی معذور نے پٹرول چھڑک کر خود کو آگ لگا لی تھی جسے طبی امداد کے لیے ہسپتال منقل کردیا گیا تھا مگر جانبر نہ ہوسکا۔ تفصیلات کے مطابق ماموںکانجن کے علاقہ بلال ٹائون میں گزشتہ روز 18سالہ ذہنی معذور نوجوان حسن طارق اپنے گھر میں موجود تھا جس نے خود پر پڑول چھڑک کر آگ لگا لی تھی جس سے وہ بری طرح جھلس گیا۔چیخ و پکار پر اہل محلہ نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پاکر متاثرہ نوجوان کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کردیا تھا جہاں شدید ازیت میں متبلا رہنے کے بعد وہ زندگی کی بازی ہارگیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں