منشیات فروش کو قیدوجرمانہ کی سزا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ایڈیشنل سیشن جج اظہر اقبال رانجھا نے تھانہ ستیانہ کے منشیات فروش مجرم اعجاز حسین کو 9سال قید اور 80ہزار جرمانہ کی سزا سنا دی۔ استغاثہ کے مطابق ستیانہ پولیس 2جون 2024ء کو نواحی گائوں 433 گ ب میں چھاپہ مار کر بدنام منشیات فروش اعجاز حسین کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے ایک کلو سے زائد چرس برآمد ہوئی تھی۔ جس کا چالان مکمل کر کے عدالت بھجوایا تو فاضل جج نے دوران سماعت مجرم کو جرم ثابت ہونے پر قید وجرمانہ کی سزا کا حکم سنا دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں