گوجرہ میں ڈاکے، چوریاں عام،شہری خوفزدہ

گوجرہ(نامہ نگار) ڈاکوئوں،چوروں اور نوسر بازوں نے شہریوں کو مال وزر سے محروم کر دیا۔معلوم ہواہے کہ ڈیرہ امان اللہ خان گوجرہ کا فقیر حسین گھر کے قریب جا رہاتھاکہ جس کو موٹر سائیکل سواروں ڈاکوئوں نے اسلحہ کے زور پر روک لیااور جان سے مار دینے کی دھمکی دے کر اس سے 20ہزارروپے نقدی و43ہزاارروپے مالیتی موبائل فون ۔اصغر کالونی کا مبشر صبح کے وقت کیلئے جا رہاتھاکہ جس کو تین نامعلوم ڈاکوئوں نے روک کر20ہزارروپے نقدی وقیمتی موبائل فون چھین لئے۔چک نمبر277ج ب کا مصورحسین مقامی بنک کی اے ٹیم ایم سے پیسے نکالنے کیلئے آیاتو اس دوران دو نامعلوم نوسر باز خواتین بھی داخل ہو گئیں جنہوں نے باتوں میں لگا کر 20ہزارروپے نقدی ہتھیا لئے جبکہ اے ٹی ایم سے 8ہزارروپے نکال کر فرارہو گئیں۔چوروں نے چک نمبر296ج ب کی واٹر سپلائی سکیم پر نصب 2لاکھ سے زائد رمالیت کاٹرانسفارمر ،چک نمبر283ج ب کے زمیندارمحمد اشرف کے کھیتوں سے فصل چھلیاں مالیت2لاکھ روپے ،چک نمبر154گ ب کے شاہد محمودکی آٹا چکی کے کمرہ سے موبائل فون مالیت 30ہزارروپے اور چک نمبر333ج ب کے اظہر حسین کے رقبہ کے ڈیرہ سے پانچ لاکھ روپے مالیت کابجلی ٹرانسفارمر چوری کر لیا۔وارداتوں کی اطلاع تھانہ سٹی ،صدر اور نواں لاہور پولیس کو دے دی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں