فیصل آباد سمیت پنجاب میں بلدیاتی الیکشن کیلئے سرگرمیاں تیز

فیصل آباد ( سٹاف رپورٹر ) فیصل آباد سمیت پنجاب میں بلدیاتی الیکشن کے لئے سرگرمیاں تیز، ڈپٹی کمشنر آفس فیصل آباد میںویڈیو لنک میٹنگ کا انعقاد،صوبائی وزیر بلدیات خواجہ ذیشا ن رفیق نے بریفنگ دی۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کی ہدایت پر پنجاب کے تمام ضلعی ہیڈ کوارٹرز کی طرح ڈپٹی کمشنر آفس فیصل آباد میںویڈیو لنک میٹنگ کا اہتمام کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) ندیم ناصرکی زیر صدارت ہونے والی میٹنگ میں مسلم لیگ( ن) کے نومنتخب ایم پی اے رانا شہر یار خاں، سٹی صدر شیخ اعجاز احمد ،سٹی جنرل سیکرٹری میاں ضیاء الرحمان،سابق ایم پی اے فقیر حسین ڈوگر،خواجہ رضوان ودیگر کی شرکت ، صوبائی وزیر بلدیات خواجہ ذیشان رفیق نے شرکاء کو آئندہ بلدیاتی الیکشن میں حلقہ بندیوں،ٹاؤنز کے حوالہ سے حد بندیوںاور نئے بلدیاتی ایکٹ بارے ویڈیو لنک کے ذریعے بریفنگ دی۔وزیر اعظم کے مشیر وسینیٹر رانا ثناء اللہ خاں نے میٹنگ کو ویڈیو لنک کے ذریعے لیڈ کیا اور بلدیاتی الیکشن اور بلدیاتی ایکٹ کے حوالے سے اپنا بھرپور موقف پیش کیا، وزیر بلدیات خواجہ ذیشان رفیق اورسینیٹررانا ثناء اللہ خاں نے کہا کہ انشاء اللہ عوام کی یونین کونسل لیول تک اپنے نمائندوں سے آسان رسائی اور گھر کی دہلیز پر مسائل کے حل کے لئے حکومت پنجاب پوری طرح تیار ہے، جلد بلدیاتی الیکشن کا صوبہ بھر میں انعقاد کروا کر اقتدار عوامی نمائندوں کے سپرد کردیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں