ایڈیشنل کمشنر ریونیو عصمت پنوں کا پرنسپل سٹاف افسر محمد عاصم 5لاکھ رشوت لیتے گرفتار

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کنور خالد کی ہدایت پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن فیصل آباد سرفراز وڑائچ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کامیاب چھاپہ مار کر ایڈیشنل کمشنر ریونیو عمران عصمت پنوں کا پرسنل سٹاف آفیسر محمد عاصم 5لاکھ رشوت وصول کرتے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا اور اس کے خلاف رشوت ستانی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ تفصیل کے مطابق شورکوٹ کے رہائشی محمد یوسف ولد ابراہیم نے ڈی جی اینٹی کرپشن کنور خالد کو درخواست گزارتے ہوئے بتایا کہ وہ تقسیم اراضی کیس کے سلسلہ میں ایڈیشنل کمشنر ریونیو آفس گیا تو وہاں پر ایڈیشنل کمشنر ریونیو عمران عصمت پنوں کے پی اے عاصم نے 5لاکھ روپے رشوت کا مطالبہ کیا جبکہ وہ رشوت نہ دینا چاہتا ہے جس پر ڈی جی کے حکم پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر سرفراز وڑائچ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ 5لاکھ روپے رشوت وصول کرتے ہوئے ایڈیشنل کمشنر ریونیو کے پی اے محمد عاصم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے رشوت کی رقم برآمد کر کے بازپرس شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں