افسران کے اثاثوں کی تفصیلات شائع کرنیکا نظام تیار

اسلام آباد(بیورو چیف)گریڈ 17سے 22تک کے اعلیٰ سرکاری افسران کے اثاثوں کی تفصیلات آن لائن جمع کروانے اور شائع کرنے کا نظام تیار کر لیا گیا۔وزارت خزانہ کے مطابق 2026 کے آخر تک افسران کے اثاثے ویب سائٹ پر پبلک کر دئیے جائیں گے، اس حوالے سے وفاق نے آئی ایم ایف کو آگاہ کر دیا۔ وزا ر ت خزانہ کے مطابق اگلے سال کے آخر تک اعلیٰ افسران کے اثاثوں کی تفصیلات عوام کیلئے ویب سائٹ پر دستیاب ہوں گی، وفاقی و صوبائی افسران کے اثاثوں کی جانچ پڑتال بھی ہو گی۔گریڈ 17سے 22کے افسران اپنے ملکی و غیر ملکی اثاثوں کی تفصیل جمع کروائیں گے۔وزارت خزانہ نے کہاکہ وفاق اور صوبوں کے تمام سول افسران کے اثاثوں کی تفصیلات بھی لازمی دستیاب ہوں گی،سرکاری اداروں کے اہل کاروں کے اثاثوں کی چھان بین بھی ہو سکے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں