ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنیوالوں کو”ای چالان”گھر پہنچنا شروع ہوگئے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سیف سٹی پراجیکٹ کے تحت ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنیوالوں کو ”ای چالان” گھروں میں پہنچنا شروع ہو گئے۔ شہریوں کو چاہیے کہ وہ ٹریفک قوانین کی مکمل پاسداری کریں جبکہ خلاف ورزی کرنے والوں کو پتہ بھی نہیں چلے گا اور ان کو چالان گھر پہنچ جائیگا۔ سیف سٹی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ موٹرسائیکل سوار دوران ڈائیونگ’ ہیلمٹ کا استعمال کریں، سگنلز پر سرخ اور سبز بتی’ زیبراکراسنگ’ ون وے کی خلاف ورزی نہ کریں۔ جبکہ کار کے ڈرائیورز سیٹ بیلٹ اور گاڑی چلاتے ہوئے موبائل فونز کا ہرگز استعمال نہ کریں۔ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کو بھی روڈ پر نہ لائیں اور اب شہری کیمرہ کی آنکھ سے بچ نہ سکیں گے۔ شہریوں کو چاہیے کہ وہ ٹریفک قوانین کی پابندی کریں۔ ای چالان گھروں میں پہنچنا شروع ہو گئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں