2مجرمان کوسزائے موت ،10لاکھ روپے جرمانہ

گوجرہ (نامہ نگار) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج گوجرہ شفاقت علی نے قتل کا فیصلہ سناتے ہوئے جرم ثابت ہونے پر دو ملزما ن کو سزئے موت دس لا کھ روپے جرما نہ کی سزا سنا دی۔ استغا ثہ کے مطا بق ایک سا ل قبل چک نمبر 281 ج ب کے راشد سلیم کو شہباز اور بلا ل وغیرہ نے بے دردی سے قتل کردیا تھا جس پر تھا نہ صدر پولیس گوجرہ نے قتل میں ملوث ملزما ن گرفتار کرکے مقدمہ کا چالا ن ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج گوجرہ شفاقت علی کی عدالت میں پیش کیا جس کی سماعت کے بعد جرم ثابت ہونے پر قتل کے ملزما ن شہباز اور بلا ل کو سزائے موت اور دس دس لا کھ روپے جرما نہ کی سزا کا حکم سنایا عدم ادائیگی جرما نہ چھ ماہ مزید قید کی سزا بھی سنا ئی دونو ں مجر مو ں کو ڈسٹر کٹ جیل ٹوبہ ٹیک سنگھ بھجوا دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں