نئی قومی انسداد پولیو مہم کا آغاز پیر 15دسمبر سے ہو گا

لاہور(بیورو چیف)پنجاب میں گزشتہ ماہ نومبر میں4ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس رپورٹ ہوا ہے۔ انچارج انسداد پولیو پروگرام عدیل تصور کے مطابق صوبے میں جنوری میں 14اور اکتوبر میں 12مثبت نمونے پائے گئے تھے، جو اب صرف 4رہ گئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ نئی قومی انسداد پولیو مہم کا آغاز پیر 15دسمبر سے ہو رہا ہے۔انچارج پروگرام عدیل تصور نے کہا کہ 2لاکھ سے زائد پولیو ورکرز 1.7کروڑ بچوں کو ویکسین پلائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں