پاکستان فلاح پارٹی عوامی حقوق کیلئے آواز اٹھاتی رہیگی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان فلاح پارٹی کے ”یوم تاسیس” کے سلسلہ میں منعقدہ ذمہ داران و کارکنان کی منعقدہ ”تقریب ملاقا ت ” سے سینئر وائس چیئرمین سید آفتاب عظیم بخاری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وطن عزیز میں ”آئین وقانون” سے ”ماورا” فیصلے بحران در بحران کا سبب ہیں۔ پاکستان کے معاشی ومعاشرتی مسائل کا واحد حل ملک وقوم کوآئین کے مطابق چلا نے میں ہے۔ آئین کوبے وقعت کرنیوالے فیصلے آنیوالے کل میں شرمندگی کا باعث بنیں گے۔پاکستان فلاح پارٹی آئین وقانون کی بالادستی اورعوام کے حقوق کے تحفظ کیلئے اپنی حیثیت میں آواز اٹھاتی رہے گی۔ ملک میں آئین وقانون کی بالادستی کے بغیر دائروں سے اندھیروں اوراندھیروں سے دائروں کا سفر ختم نہیں ہو گا۔ سیاسی مخالفتوں نے ہمیں ملک وقوم کیلئے اجتماعی اچھے فیصلوں سے محروم کردیا ہے، اختلاف رائے کا احترام کرتے ہوئے اسے ذاتی دشمنیوں میں بدلنے کی روش کوترک کرنا ہو گا۔ پاکستان کے تمام قانونی آئینی اداروں کو اپنے دائرہ کار کے اندر رہ کرملک وقوم کی بہتری کے لئے اپناکردار ادا کرنا ہو گا۔ آئین پاکستان میں اپنے سیاسی مفادات پرمبنی ترامیم کاسلسلہ روکناہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں