6شاہرات پر ٹریفک سائن بورڈ آویزاں کرنیکی منظوری

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) کمشنر فیصل آباد / ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن راجہ جہانگیر انور نے شہریوں کی سہولت کے لئے شہر کی6 بڑی شاہرات پریوٹرنز،سپیڈ بریکر، نو پارکنگ ایریاکے ٹریفک سائن بورڈز نصب کرانے کی منظوری دے دی۔تفصیلات کے مطابق کینال روڈ،جڑانوالہ روڈ،ستیانہ روڈ،سمندری روڈ،جھنگ روڈ اور سرگودھا روڈ پر61 لاکھ روپے کی لاگت سے سائن بورڈز نصب کرانے کے لئے ورک ایوارڈ کردیا گیا ہے جس کی بدولت شہریوں کو دوران سفر سہولت میسر آئے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں