میڈیا کو تصدیق شدہ مواد کی فراہمی یقینی بنائی جائے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) محکمہ لائیوسٹاک ڈویژن فیصل آباد میں میڈیا سے متعلق سرگرمیوں کے حوالے سے ایک آن لائن زوم اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت ڈائریکٹر لائیوسٹاک ڈاکٹر حیدر علی خان نے کی۔ ڈپٹی ڈائریکٹر کمیونیکیشن ڈاکٹر ثمرین کوثر، متعلقہ اضلاع کے تمام ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک،افسران اور تمام ڈسٹرکٹ و تحصیل میڈیا فوکل پرسنز نے اجلاس میں ویڈیو شرکت کی جبکہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر ٹیکنیکل ڈاکٹر ریاض احمد غوری، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ہیڈکوارٹر ڈاکٹر ندیم بھٹی، ڈویژنل میڈیا فوکل پرسن ڈاکٹر ریحانہ کنول اور ڈاکٹر احمد سلمان نے اجلاس میں براہ راست شرکت کی۔ ڈائریکٹر لائیوسٹاک نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے محکمہ لائیوسٹاک حکومت پنجاب کے آفیشل سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر عوامی سوالات کے بروقت جواب، ان کی فعال مانیٹرنگ، پروفیشنل کمیونیکیشن اور محکمے کی پالیسی کے مطابق تصدیق شدہ و معیاری مواد کی بروقت فراہمی پر زور دیا۔ڈپٹی ڈائریکٹر کمیونیکیشن ڈاکٹر ثمرین کوثر نے سوشل میڈیا ہینڈلنگ، ADLs/DDLs کے ساتھ کوآرڈینیشن اور اعلی معیار کی انفوگرافکس و آگاہی مواد کی تیاری سے متعلق ڈائریکٹوریٹ آف کمیونیکیشن اینڈ ایکسٹینشن محکمہ لائیوسٹاک حکومت پنجاب کی جاری کردہ سرکاری ہدایات سے آگاہ کیا۔آخر میں ڈویژنل میڈیا فوکل پرسن ڈاکٹر ریحانہ کنول نے درست اور یکساں میڈیا رپورٹنگ کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ڈویژن بھر میں اضلاع و تحصیل کی سطح پر مواد کی بروقت اور ذمہ دارانہ شیئرنگ کو یقینی بنایا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں