ایگزیکٹو ممبر FCCIطارق محمود قادری کے والد محترم انتقال کرگئے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سینئر نائب صدر انجمن تاجران فیصل آباد سٹی الائیڈ گروپ’ ایگزیکٹو ممبر فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری طارق محمود قادری کے والد محترم رضائے الٰہی سے انتقال کر گئے، مرحوم نہایت شفیق’ ہمدرد اور درد دل رکھنے والے انسان تھے، مرحوم کی نمازجنازہ آج 14دسمبر بروز اتوار صبح دس بجے منصورآباد والے قبرستان میں ادا کی گئی جس میں ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ ڈیلی بزنس رپورٹ کے ایڈیٹر ہمایوں طارق’ نیوز ایڈیٹر ریاض ملک نے سوگوار خاندان سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ خداوند کریم مرحوم کو جنت الفردوس میں بلند مقام اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے، (آمین)۔ طارق محمود قادری کا فون نمبر 0300-2016222 ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں