7ارب ڈالرز کی توسیعی فنڈز کے لئے IMFسے مذاکرات آئندہ سال متوقع

اسلام آباد (بیوروچیف) پاکستان اورآئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات آئندہ سال مارچ میں متوقع ، توسیعی فنڈفیسلیٹی اورکلائمٹ فنانسنگ پروگراموں کے جائزے کے لیے بیک وقت مذاکرات ہوں گے ، مذاکرات کی کامیابی پر پاکستان کے لیے یکمشت اگلے دو اقساط جاری کی جائیں گی ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان اورآئی ایم ایف کے درمیان سات ارب ڈالرز کے توسیعی فنڈ فیسلیٹی پروگرام کے تیسرے جائزے اور ایک ارب چالیس کروڑ ڈالرز کے موسمیاتی تبدیلیوں سے متعلق آر ایس ایف پروگرام کے دوسرے جائزے کے لیے مذاکرات آئندہ سال مارچ میں متوقع ہیں، دونوں پروگراموں کے تحت بیک وقت جائزہ مذاکرات ہوں گے،مذاکرات میں رواں مالی سال کی پہلی ششماہی جولائی تا دسمبر دو ہزار پچیس کی کارکردگی کاجائزہ لیا جائے گا، مذاکرات کی کامیابی پر پاکستان کے لیے یکمشت اگلے دو اقساط جاری کی جائیں گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اورآئی ایم ایف کے درمیان اگلے جائزے کے لیے مذاکرات مارچ 2026 میں متوقع ہیں، توسیعی فنڈ فیسلیٹی اورکلائمٹ فنانسنگ پروگراموں کے جائزے کے لیے بیک وقت مذاکرات ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں