جڑانوالہ(نامہ نگار) جمعیت اہلحدیث جڑانوالہ کااہم اجلاس جامع روضتہ الایمان کھرڑیانوالہ میں منعقد ہوا،جس میں احباب نے کثیر تعداد میں شرکت کی اجلاس میں میں اہم فیصلے کئے گئے اور مولانا حافظ عثمان شاکر کو امیر جمعیت اہلحدیث تحصیل جڑانوالہ منتخب کر دیا گیا،مرزا عبدالحفیظ انجم کو امیر جمعیت اہلحدیث سٹی جڑانوالہ اور مولانا قاری منیر احمد سرپرست تحصیل جڑانوالہ مولانا قاری فاروق شاکر کو نائب امیر تحصیل جڑانوالہ منتخب حافظ عبیدالرحمن شاکر جنرل سیکرٹری یوتھ فورس جڑانوالہ منتخب کئے گئے اجلاس میں اور بھی اہم فیصلے کئے گئے اور مینار پاکستان کانفرنس میں شرکت کے حوالے سے بھی مشاورت کی گی جڑانوالہ سے بھرپور شرکت ہو گی اجلاس میں مولانا اعظم طارق چیئرمین جمعیت اہلحدیث جڑانوالہ حافظ احسان گجر صدر جمعیت اہلحدیث سٹی جڑانوالہ شیخ عظمت ناب امیر سٹی جڑانوالہ مولنا احسان باری صدر اہلحدیث یوتھ فورس ودیگر نے شرکت کی۔




