ڈپٹی کمشنر،ACسٹی سے تاجر نمائندوں کے مذاکرات کامیاب،8بازاروں کے دوازے کھول دئیے گئے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) شہربھر کی تاجر تنظیموں کے قائدین کی کوششیں رنگ لے آئیں’ آٹھ بازاروں کے راستے کھول دیئے گئے’ دکاندا روں کو ڈسپلے کیلئے جگہ بھی ملے گی’ سب سے پہلے کچہری بازار کے دکانداروں کو ڈسپلے کیلئے جگہ ملے گی’ اس بات کا اعلان چوک گھنٹہ گھر میں تاجر تنظیموں کے مشترکہ اجلاس کے شرکاء سے سپریم انجمن تاجران (امین بٹ گروپ) کے چیئرمین محمد امین بٹ’ صدر چوہدری ارشد’ انجمن تاجران سٹی (رجسٹرڈ) کے صدر شاہد رزاق سکا’ سپریم انجمن تاجران (اسلم بھلی گروپ) کے صدر حاجی اسلم بھلی’ وائس چیئرمین شیخ آصف انوار’ انجمن تاجران ریلوے روڈکے چیئرمین ‘میاں مبین شہزاد و دیگر تاجر نمائندوں نے کیا’ تاجروں کے مشترکہ اجلاس میں سپریم انجمن تاجران (امین بٹ گروپ) کے سینئروائس چیئرمین ذیشان جاوید ظفر’ جنرل سیکرٹری عباس حیدر شیخ’ انجمن تاجران سٹی (سکا گروپ) چیئرمین مرزا اشرف مغل’ کے جنرل سیکرٹری شیخ محمد سعید’ ڈپٹی جنرل سیکرٹری میاں شاہد ریاض’ ینگ ٹریڈرز کے صدر سہیل نیاز طور’ انجمن تاجران ریلوے روڈ کے صدر مرزا محمد اکرم’ جنرل سیکرٹری سہیل بٹ کے علاوہ آٹھ بازاروں’ گول بازاروں اور اس کی ملحقہ گلیوں کے صدور’ جنرل سیکرٹریز اور عہدیداروں نے کثیر تعداد میں شرکت ک’ مقررین نے کہا کہ ہماری ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) ندیم ناصر اور اسسٹنٹ کمشنر سٹی سے کامیاب مذاکرات ہوئے ہیں’ باہمی مشاورت کے بعد فیصلہ کیا گیا ہے کہ گاڑیوں کو آٹھ بازاروں میں آنے کی اجازت ہو گی مگر وہ بازاروں میں گاڑی پارک نہیں کریں گے ‘ اس کے علاوہ تجاوزات کے خلاف آپریشن بھی موخر کر دیا گیا ہے’ جب تک سرکلر روڈ کے دکانداروں کو ضلعی حکومت کی طرف سے متبادل جگہ فراہم نہیں کی جاتی اس وقت تک تجاوزات کے خلاف کوئی آپریشن نہیں ہو گا’ مقررین نے کہا کہ ہم شہر بھر کے کسی تاجر سے کوئی زیادتی نہیں ہونے دیں گے’ کسی سرکاری افسر کو دکانداروں کو ہراساں کرنے کی اجازت نہیں دیں گے’ اس موقع پر شہر بھر کے دکانداروں نے تاجر تنظیموں کے قائدین میاں عبدالمنان’ محمد امین بٹ’ شاہد رزاق سکا’ حاجی اسلم بھلی’ چوہدری ارشد’ میاں مبین شہزاد و دیگر کا شکریہ ادا کیا جن کی محنتیں رنگ لائیں اور ضلعی انتظامیہ نے تاجر برادری کے تحفظات دور کر دیئے اور تاجربرادری کے مطالبات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کروانے کی یقین دہانی کرادی’ اس موقع پر سپریم انجمن تاجران (امین بٹ گروپ) کے چیئرمین محمد امین بٹ نے وزیراعظم کے مشیر سینیٹر رانا ثناء اللہ خاںکا خصوصی شکریہ ادا کیا جنہوں نے تاجروں کے مسائل کو حل کروانے میں اہم کردار ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں