جڑانوالہ میں ڈرائیونگ لائسنس وین فراہم کی جائے

جڑانوالہ(نامہ نگار) جڑانوالہ شہریوں کیلئے ڈرائیونگ لائسنس وین کی سہولت یقینی بنائی جائے،عوامی سماجی حلقوں کا وزیر اعلیٰ پنجاب،سی ٹی او فیصل آباد سے پر زور مطالبہ،تفصیلات کے مطابق جڑانوالہ میں پنجاب حکومت کی جانب سے دوران ڈرائیونگ لائسنس و ہیلمٹ کا استعما ل اور ٹریفک قوانین کی پاسداری پر عملدرآمد یقینی بنایا جا رہا ہے اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے مرتکب افراد کو بھاری جرمانے عائد کئے جا رہے ہیں جرمانوں سے بچنے کیلئے شہریوں نے ڈرائیورنگ لالسنس کے حصول کیلئے خدمت مرکز اور لاہور روڈ دفتر کا رخ کر لیا ہے جہاں صبح سویرے ہی شہریوں کی طویل قطاریں لگ جاتی ہے رش کے باعث کئی شہری کو ٹوکن کے بغیر ہی واپس جانا پڑتا ہے اس گھمبیر صورتحال نے شہریوں کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے کیونکہ شہری لالسنس کے بغیر گاڑیاں چلانے پر مجبور ہو چکے ہیں جسکا خمیازہ چالان جرمانوں کی صورت میں بھگتنا پڑ رہا ہے عوامی سماجی حلقوں کا کہنا ہے کہ ایسی صورتحال میں جڑانوالہ کی عوام کیساتھ ہونیوالی ناانصافی کا ازالہ کیا جائے شہریوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف،سی ٹی او فیصل آباد سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور جڑانوالہ میں کم از کم ہفتے میں ایک مرتبہ ڈرائیورنگ لالسنس وین کی فراہمی یقینی بنائی جائے اور جڑانوالہ میں ڈرائیورنگ لالسنس وین کا باقاعدہ شیڈول جاری کرکے عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں