چنیوٹ(نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر چنیوٹ عائشہ رضوان نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال میں بچوں کو حفاظتی قطرے پلا کر انسداد پولیو مہم کا افتتاح کر دیا،سی او ہیلتھ ڈاکٹرثاقب منیر،ڈی ایچ او ڈاکٹرمرسلین، ایم ایس ڈاکٹرالطاف و دیگر بھی موجود تھے،اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا انسداد ، پولیو کی قومی مہم 18دسمبر تک جاری رہے گی اور مہم کے دوران پانچ سال تک کی عمر کے2 لاکھ 97 ہزار122بچوں کو پولیو سے بچا کے حفاظتی قطرے پلائے جائیں گے جس کے لئیمجموعی طور پر1467ٹیمیں ڈیوٹی پر مامور ہونگی،انکا مزید کہنا تھا کہ وطن عزیز کو پولیو فری بنانا ترجیح ہے،بار بار مہم کو دہرانے کامقصد اس وائرس کا یکسر خاتمہ کرنا ہے، والدین اپنے پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو سے بچا کے قطرے ضرور پلوائیں۔




