صفدر آباد میں ہفتہ وار بازار لگنے سے روک دیا گیا

صفدرآباد(نامہ نگار)مسجد قیوم ریلوے گلہ موڑ پر ریلوے ٹریک کے قریب ہر ہفتہ کے روز لگنے والا ہفتہ بازار پیرا فورس کے نشانے پر آگیا ۔ اطلاعات کے مطابق پیرا فورس صفدرآباد نے کارروائی کرتے ہوئے ہفتہ بازار کی انتظامیہ کو کاروبار سے روک دیا جسکے نتیجے میں بازار میں کاروبار کی نیت سے آئے ریڑھی بان،خوانچہ فروش اور دیگر سامان بیچنے والے مایوس ہو کر چلے گئے اور بازار کی جگہ کو پیرا فورس نے خالی کروا لیا۔پیرا فورس نے ایک سوال پر بتایا کہ یہ کارروائی اسسٹنٹ کمشنر صفدرآباد کے حکم پر کی گئی ہے ۔یاد رہے کہ ایک مقامی شخص نے ریلوے انتظامیہ سے ہفتہ بازار لگانے کیلئے اجازت لی ہوئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں