گوجرہ(نامہ نگار)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج گوجرہ عباس رسول وڑائچ نے قتل کے مقدمہ کا جرم ثابت ہو نے پر فیصلہ سناتے ہو ئے ملزم کو عمر قید، آ ٹھ لاکھ روپے معاوضہ عدم ادائیگی معاو ضہ چھ ما ہ مزید قید کی سزا سنا دی، استغاثہ کے مطابق سات سا ل قبل چک نمبر 347 ج ب کے مرید قاسم کو آ ہنی لاکھ وغیرہ سے گاؤ ں مذکور کے اسد عباس وغیرہ نے قتل کردیا تھا اور فرار ہوگئے تھے جس کا مقدمہ نوا ں لا ہور پو لیس نے اسد عباس، دلاور وغیرہ کے خلاف درج کرکے ملزم اسد عباس کو گرفتار کرکے چالا ن ایڈ یشنل ڈسٹر کٹ اینڈ سیشن جج عباس رسول وڑائچ کی عدالت میں پیش کیا جنہو ں نے مقدمہ کی سماعت کرتے ہوئے جر م ثابت ہو نے پر ملزم اسد عباس کو عمر قید، آ ٹھ لاکھ روپے معاوضہ اور عدم ادائیگی معا وضہ چھ ما ہ قید کی سزا سنا دی جبکہ دیگر ملزما ن کو اشتہا ری قرار دے دیا گیا۔ مجر م کو ڈسٹر کٹ جیل ٹوبہ ٹیک سنگھ بھجوا دیا گیا۔ مدعی مقدمہ کی طرف سے پراسیکیوٹرADPPمحمدطاہر عزیزپیش ہوئے۔




