ستارہ مارکی”سوک سنٹر”کے مالک چوہدری فیصل نے مہمانوں کو خوار کرنا وطیرہ بنا لیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ستارہ مارکی ”سویک سنٹر” کے مالک چوہدری فیصل نے مہمانوں کو خوار کرنا وطیرہ بنا لیا’ غیر معیاری کھانا اور مہمانوں کے ساتھ بدتمیزی عروج پر پہنچ گئی’ ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) ندیم ناصر’ ڈپٹی کمشنر اور فوڈ اتھارٹی سے فوری ایکشن لے’ ان خیالات کا اظہار انجمن تاجران سٹی الائیڈ گروپ (رجسٹرڈ) کے صدر چوہدری پرویز اقبال کموکا نے اپنے بیان میں کیا’ انہوں نے کہا کہ گذشتہ دنوں ایک کہکشاں کالونی کے معزز شہری رانا انور نے اپنی بھانجی کی شادی کیلئے اڑھائی سو افراد کیلئے ستارہ مارکی ”سویک سنٹر” بک کروائی’ مٹن کے ساتھ 39 سو روپے پرہیڈ طے ہوا’ مگر چوہدری فیصل نے اپنے وعدے کی پاسداری نہ کی اور بارات کو مٹن میں ”بڑا گوشت” ملا کر دے دیا گیا’ جس کی شکایت کی گئی تو چوہدری فیصل بدتمیزی پر اتر آیا اور معزز شہری کو دھمکیاں دینے لگا’ اڑھائی سو افراد کی بکنگ تھی مگر بارات میں 200 افراد شریک ہوئے’ بدمعاشی’ دھونس اور زیادتی سے اڑھائی سو افراد کے پیسے وصول کئے گئے اور بچا ہوا کھانا بھی واپس نہیں کیا’ بارات والے دن بدمزگی سے بچنے کیلئے معزز شہری رانا انور نے پیسے ادا کر دیئے جو ظلم اور زیادتی ہے’ فیصل آباد کی تاجر برادری ستارہ مارکی ”سویک سنٹر” کی انتظامیہ کے خلاف سراپا احتجاج ہے’ ہم ضلعی انتظامیہ سے اپیل کرتے ہیں کہ اس واقعہ کا نوٹس لیا جائے اور ستارہ مارکی ”سویک سنٹر” کو سیل کر کے حقائق تک پہنچا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں