ملک نواب شیر وسیر کا دوبارہ پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان

جڑانوالہ (نامہ نگار) جڑانوالہ سابق ایم این اے ملک نواب شیروسیر کی دوبارہ پاکستان پیپلز پارٹی میں جلد شمولیت کا امکان، بلاول بھٹو زرداری کے متوقع دورہ جڑانوالہ پر باضابط اعلان کیا جائے گا،تفصیلات کے مطابق سابق ایم این اے ملک نواب شیروسیر نے صدر پاکستان آصف زرداری کیساتھ خصوصی ملاقات کی اور ملکی و علاقائی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ملاقات کے دوران صدر پاکستان آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ جمہوریت کے بقا کیلئے قربانیاں دیں ہے پاکستان پیپلز پارٹی انتقام کی سیاست پر یقین نہیں رکھتی جیالے ہمارے دست و بازو ہیں ملکی سلامتی و استحکام کیلئے ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنا ہے ملاقات کے دوران ملک نواب شیروسیر نے دوبارہ پاکستان پیپلز پارٹی میں شامل ہونے کا عندیہ دیا جس پر صدر پاکستان آصف زرداری نے ملک نواب شیروسیر کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیا اور امید ظاہر کی کہ ملک نواب شیروسیر کی پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت سے جڑانوالہ میں پیپلز پارٹی پہلے سے زیادہ مضبوط و مستحکم ہو گی اور جیالے ایک پلیٹ فارم پر متحد ہو کر بلاول بھٹو زرداری کا پیغام گھر گھر پہنچائیں گے ذرائع کا کہنا ہے کہ بہت جلد چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر جڑانوالہ آئیں گے اور ملک نواب شیروسیر اپنے ساتھیوں کے ہمراہ پاکستان پیپلز پارٹی میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں