بطور سینیٹر ملکی تعمیر و ترقی و قانون سازی میں اہم کردار ادا کروں گا،چوہدری عابد شیر علی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما چوہدری رحیم رندھاوا’ سابق چیئرمین چوہدری لیاقت کمبوہ’ چوہدری لیاقت غفاری نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ سابق وفاقی وزیر چوہدری عابد شیر سے ان کے آفس میں ملاقات کی اور انہیں بلامقابلہ سینیٹر منتخب ہونے پر مبارکباد دی’ انہوں نے چوہدری عابد شیرعلی کو پھولوں کے ہار پہنائے اور مٹھائیاں تقسیم کی’ چوہدری شیرعلی نے مسلم لیگی رہنمائوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بطور سینیٹر ایوان بالا میں فیصل آباد کی نمائندگی کرنا میرے لئے اعزاز کی بات ہے’ انشاء اللہ بطور سینیٹر اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے انجام دینے کی کوشش کروں گا،ملکی تعمیرو ترقی اور قانونی سازی میں ایم کردار ادا کرو ں گا’اس موقع پر چوہدری رحیم رندھاوا’ سابق چیئرمین چوہدری لیاقت کمبوہ’ چوہدری لیاقت غفاری نے کہا کہ چوہدری عابد شیرعلی سینیٹر بننے سے کارکنوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے’ موصوف نے پہلے بھی کبھی کارکنوں کو مایوس نہیں کیا’ ہمیں امید ہے کہ اب وہ پہلے سے بھی زیادہ محنت اور لگن سے غریب عوام کے مسائل حل کروائیں گے اور کارکنان کی مایوسیوں کو ختم کریں گے’ انہوں نے کہا کہ بابائے سیاست چوہدری شیر علی کے نقش قدم پر چلتے ہوئے چوہدری عابد شیر علی مسلسل عوام سے رابطہ میں ہیں پارٹی کو فیصل آباد میں فعال بنانے کیلئے ان کے خاندان کامثالی کردار اور کاوشوںکو فراموش نہیں کیا جا سکتا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں