جنگلات کے تحفظ کیلئے 5ارب کے فنڈز منظور

لاہور ( بیو رو چیف )جنگلات کے تحفظ کے لیے پنجاب حکومت نے 5ارب روپے کے فنڈز کی منظوری دے دی۔فارسٹ انفورسمنٹ نظام کو مضبوط بنانے کے لیے اضافی فنڈز منظور کر لیے۔ لکڑی مافیا کے خلاف کارروائی کے لیے جنگلات محکمہ کو اضافی وسائل فراہم کیے جائیں گے ۔ جنگلات کے تحفظ کے لیے فورس کی اپ گریڈیشن بھی ہوگی ۔ پٹرولنگ، گاڑیوں اور سازوسامان خریدا جائے گا۔ جنگلاتی جرائم روکنے کے لیے نگرانی اور نفاذ کا نظام بہتر بنایا جائے گا۔ حکومت کا جنگلات کا رقبہ بڑھانے اور ماحولیاتی تحفظ دیا جائے گا ۔ جنگلات کے تحفظ کے لیے ادارہ جاتی صلاحیت میں نمایاں اضافہ ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں