خلفائے راشدین حضور نبی کریمۖ کے اسوہ پاک کی کامل تصویر تھے ،محمد ریاض کھرل

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) جامعہ مسجد دربار قادریہ پر جے یو پی کے زیر اہتمام سالانہ ملی یکجہتی کانفرنس کا یوم سیدناابوبکر صدیق رضی اللہ تعالی عنہ پر انعقاد کیا گیا جس میں مقررین نے آپ کی گراں قدر ملی خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ معززین شہر کی بھرپور شرکت اس موقع پر ملک کے ممتاز عالم دین علامہ محمد ریاض کھرل نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ خلفائے راشدین خاتم النبیین حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اسوہِ پاک کی کامل تصویر تھے یہ ایک درخشندہ روشن دور تھا انداز حکمرانی تعلیمات رہتی دنیا تک مشعل راہ سرچشمہ ہدایت ضرورت ہے کہ ہم سب مسلمان ہیں اور ہمیں متحد رہنا چاہیے سرکار دو عالم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی آل پاک اور اصحاب النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تکریم و تعظیم بجا لانی چاہیے اپنے قلوب کو نور مودت سے روشن اور خلفائے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تعلیمات پر عمل کرنا چاہیے اکابرین امہ کے اس فارمولا پر عمل کرنا چاہیے کہ کسی کے عقیدہ کو چھیڑونہ اپنا عقیدہ چھوڑو نہ قومی اتحاد ہی سے ہی ہم تمام مسائل کو حل کر سکتے ہیں علامہ عزیز الحسن اعوان پیر محمد صدیق الرحمن احمد خالقی علامہ رضا امین سیفی و دیگر مقررین نے سیدنا حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالی عنہ کے دور خلافت کو تاریخ اسلام کا روشن باب قرار دیا اور کہا کہ اتحاد بین المسلمین اخوت اسلامی بین المسالک ہم اہنگی قومی یکجہتی اخوت اسلامی بین المذاہب رواداری کو اپنا کر ہم استحکام پاکستان کا خواب شرمندہ تعبیر کر سکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں