بجلی کمپنیوں کی خراب کارکردگی،پاور سیکٹر کو2ہزار872ارب کا نقصان

اسلام آباد (بیوروچیف) بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی ناقص کار کردگی کے باعث پاور سیکٹر کو سالانہ اربوں روپے کا نقصان ہوا۔نیشنل الیکٹر ک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کے ذرائع کے مطابق11سال 3ماہ میں پاور سیکٹر کو 2زار 872ارب روپے کا نقصان پہنچا، سب سے زیادہ نقصان مالی سال 2023-24میں 591 ارب روپے ہوا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے بجلی کی ترسیل کار اور پیداواری کمپنیوں کی نجکاری تیز کرنے کی ہدایت کی ہے، شہباز شریف نے ترسیلی نظام میں بہتری کے منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کا حکم بھی دیا ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ بیٹری انرجی اسٹوریج سسٹم پرپبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اورنجی شعبے کی شمولیت سے کام کیاجائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں