ڈکیتی،چوری کی درجنوں وارداتوں میں شہری مال و زر سے محروم،2خواتین’3نوجوان اغوا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) فیصل آباد میں ڈاکو راج برقرار، آج پھر مزید65وارداتوں کے دوران لاکھوں کا مال و اسباب لوٹ لیا گیا، درجنوں شہریوں کی موٹر سائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے جبکہ اوباش افراد نے 2خواتین کو 3 نوجوانوں کو اغوا کر لیا’ پولیس نے مغویان کی بازیا بی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق تھانہ صدر کے علاقہ الٰہی آباد کے رہائشی پیراں دتہ نے بتایا کہ اس کی 13سالہ بیٹی (م) کو اوباش ملزمان عثمان وغیرہ، باہلک کے علاقہ 603گ ب کے مدثر کی اہلیہ (س) کو نامعلوم ملزمان نے اغوا کر لیا جبکہ ملت ٹائون کے علاقہ 202ر۔ب کی بشیراں بی بی کا بیٹا بابر، صدر کے علاقہ خوشحال ٹائون کے خرم کا والد نور جس کا دماغی توازن درست نہ تھا گھر سے نکلا واپس نہ آیا۔ ضیاء کالونی کے علاقہ پیپلز کالونی نمبر2 کے علی رضا کا بھائی حیدر علی گھر سے سودا سلف لینے نکلا واپس نہ آیا، جنہیں اغوا کر لیا گیا، پولیس مصروف تفتیش ہے۔ جبکہ سول ہسپتال کے باہر محمد عثمان سے جھپٹا مار کر قیمتی فون، فیض آباد کے محمد شفیق سے 7ہزار وفون، 218ر۔ب پروکیانوالہ کے ذوالقرنین کے گھر سے سوا لاکھ کا سامان، عبداللہ پور چوک کے قریب چاند کی اہلیہ سے جھپٹا مار کر پرس چھین لیا، کینال روڈ پر کیولم مارکی کے قریب علی رضا سے53ہزار وفون چھین لیا، نعمت ٹائون کے شہباز کے گودام سے بھاری مالیت کی مشینری چوری، مہندی محلہ کے عدنان شہزاد سے 1لاکھ15ہزار وفون، دھنولہ کے قریب رمضان سے جھپٹا مار کر فون چھین لیا، کوہستان اڈا کے قریب وسیم سے نقدی وفون، ریاض الجنہ کے قریب راحیل سے نقدی وفون، 46ج ب کے فرحان علی سے 10ہزار وفون، 100ج ب کے رمضان سے فون چھین لیا، 5ج ب کے اسلم کے گھر سے قیمتی سامان چوری، 76ج ب کے اشفاق سے 4لاکھ کا سامان چوری، 76ج ب کے ابرار کے ڈیرہ سے لاکھوں کا سامان چوری، 71ج ب کے زاہد اقبال سے 7ہزار وفون، 74ج ب کے سفیان کے گھر کا صفایا کر دیا گیا، 232ر۔ب کے عبدالماجد کی دکان لوٹ لی، 250ر۔ب کے عمر حیات کی حویلی سے مویشی چوری، ملت کالونی نمبر2کے منیر حسین سے نقدی وفون، نذیر کالونی کے یونس کی دکان سے لاکھوں کا سامان چوری،263ر۔ب کے محمد خان سے2ہزار وفون، 262ر۔ب کے عثمان سے 20ہزار، 88 گ ب کے عبدالرزاق سے موٹر سائیکل، نقدی وفون، 58ج ب کے غلام مصطفی سے موٹر سائیکل چھین لی، 31ج ب کے بابر اقبال کے ڈیرہ سے مویشی چوری، لال مل چوک میں سجاد سے نقدی وفون چھین لیا، شالیمار پارک کے قریب عبدالرحمن سے نقدی وفون، پیپلز کالونی نمبر2 کے مقصود سے 50ہزار وفون، راجہ چوک میں غلام مصطفی کے گھر کا صفایا کر دیا گیا، 240گ ب محلہ مسلم ٹائون میں اعجاز کی دکان سے بیٹریاں چوری، اسد ٹائون میں فخر کے گھر سے قیمتی سامان چوری، جڑانوالہ روڈ پر حافظ اعجاز سے نقدی وفون، 631گ ب کی سرداراں بی بی کی حویلی سے مویشی چوری، 629گ ب کے ظفر اقبال سے18ہزار وفون، 77گ ب کے عمیر سے موٹرسائیکل’ نقدی وفون، 629گ ب کے قیصر سے ڈیڑھ لاکھ وفون، 266ر۔ب کے عمران علی سے 60ہزار وفون، 76ر۔ب کے علی حنان سے 10ہزار، بیگ چھین لیا، 266ر۔ب کے تنویر حسین سے20ہزار وفون، 209ر۔ب کے علی رضا سے12ہزار وفون چھین لیا، 98ر۔ب کے زبیر کے گھر سے 2بکرے چوری، 408گ ب کے سبطین کے ڈیرہ سے دو قیمتی مور اور چار انڈے چوری، 424گ ب کے عثمان سے15ہزار وفون، ٹھٹھہ کھوکھر کی مسجد سے چور لاکھوں کا سامان لے اڑے، 457گ ب کے فاروق کی حویلی سے مویشی چوری ہو گئے، 468گ ب کے عثما ن سے24ہزار وفون، 444گ ب کے وسیم کی دکان کے تالے توڑ کر سامان چوری جبکہ دیگر وارداتوں کے دوران لاکھوں کا مال و اسباب لوٹ لیا گیا۔ علاوہ ازیں اسلام نگر سے سید زوہیب شاہ، ٹھنڈی کھوئی سے ابو بکر،میاں پنڈ سے محمد نعیم، ہریاں والا چوک سے عدیل اصغر، سر سید ٹائون کے رضوان، سہیل آباد کے شکیل، لنڈا بازار راجباہ روڈ سے نصیر احمد، صدیقیہ مل روڈ سے جاوید، اسلام پورہ جڑانوالہ کے غلام جیلانی، 283گ ب کے شہزاد، پنڈی شیخ موسیٰ کے مدثر حسین ودیگر شہریوں کی موٹر سائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے’ پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کا سراغ نہ لگا سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں