موگہ توڑ کر زمینیں سیرا ب کرنے وا لے مقدمہ کی زد میں آ گئے

گوجرہ(نامہ نگار) موگہ توڑ کر زمینیں سیرا ب کرنے وا لے ایک درجن زمیندار مقدمہ کی زد میں آ گئے ۔ معلوم ہوا ہے کہ محکمہ انہار کے افیسرا ن کو اطلا ع ملی کہ کچھ زمیندارو ں نے راجباہ مونگی میں چک نمبر 242 گ ب کے قریب موگہ توڑ کر مشین غائب کرکے اپنی زمین سیرا ب کر رہے ہیں جس پر محکمہ کے افیسرا ن نے موقر پر پہنچ پر چیک کیا تو موگہ ٹوٹا ہوا پا یا گیا جس پر محکمہ انہار کے افیسرا ن نے تھا نہ صدر گوجرہ کو تحریری طور پر مطلع کیا کہ چک نمبر 242 گ ب نور پور بستی کے مندو مسیح، محمد مشاق ، زہدمقصود ، محمد ارشاد ، آ فتا ب اقبال ، محمد رفیق ، محمد بلا ل ، محمد شہباز ، محمد افضل ، عثما ن چک نمبر 241 گب کے محمد رفیع اور محمد کا شف وغیرہ درجن افراد نے موگہ توڑا ہے جس پر صدر پو لیس گوجرہ نے مقدمہ درج کرکے ملزما ن کی تلا ش شروع کردی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں