پارٹی کے دیرینہ ساتھیوں کو تنہا نہیں چھوڑ سکتے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) لیگی کارکن پارٹی کا قیمتی سرمایہ ہیں ان کے جائز حقوق کیلئے ہر پلیٹ فارم پر آواز بلند کرینگے۔ دیرینہ ساتھیو ں کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑ سکتے۔ کارکن ہی عوامی خدمت کا مشن لے کر پارٹی کا پرچم بلند رکھتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما وسینیٹر چوہدری عابد شیر علی نے چیف آرگنائزر علماء مشائخ ونگ پی پی 116مہر محمد نعیم کی قیادت میں وفد سے ملاقات کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر میاں فرقان محمود’ شہباز ملنگ’ رانا علی’ عامر شہزاد’ میاں آصف عرف اچھا سمیت کارکنوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ مہر محمد نعیم ودیگر نے چوہدری عابد شیر علی کو بلامقابلہ سینیٹر بننے پر مبارکباد دی اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔ سینیٹر چوہدری عابد شیر علی نے تمام دوست احباب کا شکریہ ادا کیا اور یقین دلایا کہ اہل علاقہ کے مسائل ان کی دہلیز پر حل ہوں گے اور میں اپنے حلقے کی عوام کا بے حد مشکور رہوں گا اور سیوریج’ سٹریٹ لائٹس اور علاقے میں ترقیاتی کاموں کا انشااللہ جال بچھا دیں گے۔ مہر محمد نعیم’ میاں فرقان محمود نے کہا کہ چوہدری عابد شیرعلی کے سینیٹر بننے سے کارکنوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ بابائے سیاست چوہدری شیر علی کے نقش قدم پر چلتے ہوئے چوہدری عابد شیر علی مسلسل عوام سے رابطہ میں ہیں پارٹی کو فیصل آباد میں فعال بنانے کیلئے ان کے خاندان کامثالی کردار اور کاوشوںکو فراموش نہیں کیا جا سکتا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں