سلیم عباس کلاچی SSP انوسٹی گیشن فیصل آباد تعینات

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) آئی جی پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور نے 24پولیس افسران کے تقرر وتبادلے کے احکامات جاری کر دیئے۔ تبدیل ہونے والوں میں ایس ایس پی انوسٹی گیشن فیصل آباد ناصر محمود باجوہ کو اے آئی بی ویلفیئر سی پی او پنجاب’ جبکہ ان کی جگہ تعیناتی کے منتظر کیپٹن (ر) سلیم عباس کلاچی کو ایس ایس پی انوسٹی گیشن فیصل آباد تعینات کر دیا۔ ایس ایس پی سی ٹی ڈی لاہور توقیر محمد نعیم کو ایس ایس پی آپریشن لاہور لگا دیا اور ڈی ایس پی ٹریفک پیپلزکالونی عاصم رضا کو ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر ننکانہ صاحب’ ڈی ایس پی پٹرولنگ جھنگ کاشف سعود کو ایس ڈی پی او صدر میانوالی تعینات کر دیا اور دیگر ڈی ایس پیز کو تبدیل کر دیاگیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں