چار SHO فیصل آباد سے ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ تبدیل

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) آر پی او فیصل آباد سہیل اختر سکھیرا نے فیصل آباد کے چار ایس ایچ اوز کو ٹوبہ ٹیک سنگھ تبدیل کر دیا۔ شہر کے مختلف تھانوں میں بطور ایس ایچ اوز کے فرائض سرانجام دینے والوں میں انسپکٹر شاہد پنوں کو ایس ایچ او تھانہ صدر کمالیہ’ انسپکٹر محسن منیر بسرا کو ایس ایچ او تھانہ صدر گوجرہ’ شکیب رضا بٹ کو ایس ایچ او تھانہ نواں لاہور اور وسیم ساہو کو ایس ایچ او تھانہ سٹی گوجرہ تعینات کر دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں