کمشنر کا فیصل ٹاؤن کینال روڈ کی اندرونی شاہراہ کی کارپٹ تعمیر کا گرین سگنل

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات کی روشنی میں ڈویژنل انتظامیہ فیصل آباد عوامی مسائل کے حل کے لئے کمربستہ ہے۔شہریوں کی نشاندہی پر کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انور نے فوری نوٹس لیتے ہوئے فیصل ٹان کینال روڈ اندرونی شاہراہ کی کارپٹ تعمیر کیلئے گرین سگنل دے دیا۔انہوں نے موقع پر جاکر روڈ کی صورتحال دیکھی،سیوریج کے باعث روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار تھا۔کمشنر نے بتایا کہ میونسپل کارپوریشن 14فٹ چوڑا (کشادہ) اور 1400فٹ لمبا روڈ تین ہفتوں میں مکمل کریگا۔ روڈ پر سیوریج سسٹم کو بھی اپ گریڈ کیا جائے گا۔شاہراہ پر نجی تعلیمی اداروں کے طالب علموں کو بھی آمدروفت میں دقت کا سامنا تھا۔انہوں نے کہا کہ سڑک کے اطراف تجاوزات کے صفایا کو بھی یقینی بنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ شہریوں کو میونسپل سروسز کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔موقع پر موجود اہل علاقہ نے ڈویژنل انتظامیہ کا شکریہ اداکیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں