بچوں کو موسمی تبدیلیوں ،ڈینگی،ٹریفک سے متعلق شعور دینا وقت کی ضرورت ہے،سی ای او ایجوکیشن عبدالکریم

ٹھیکریوالہ (نامہ نگار)فن کے ذریعے بچوں میں سموگ، ڈینگی، ہیلمٹ اور ٹریفک قوانین کی پاسداری سے متعلق آگاہی دینا ایک اسٹرٹیجک اور دیرپا اقدام ہے، جو معاشرے میں مثبت رویوں کی بنیاد رکھتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار سی ای او ایجوکیشن فیصل آباد را عبدالکریم نے ایجوکیشن رائٹس کمیشن پاکستان کے زیر اہتمام منعقدہ بچوں کے آگاہی میلے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کے وژن کے مطابق بچوں کو موسمی تبدیلیوں، سموگ، ڈینگی اور ٹریفک سیفٹی سے متعلق شعور دینا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔ بچوں کو بند کرنے کے بجائے آگاہ کرنا ایک فارورڈ لوکنگ اپروچ ہے، کیونکہ یہی بچے مستقبل میں پاکستان کی قیادت سنبھالیں گے۔اس موقع پر چیف ٹریفک آفیسر فیصل آباد رانا ناصر جاوید نے کہا کہ سڑکوں پر انسانی جانوں کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے۔ ٹریفک قوانین کی پاسداری اگر بچپن سے سکھائی جائے تو ایک ذمہ دار اور محفوظ معاشرہ تشکیل دیا جا سکتا ہے۔ فن اور سرگرمیوں کے ذریعے سیکھنے کا عمل بچوں کے لیے نہ صرف مثر بلکہ دیرپا یادداشت بھی بناتا ہے۔میلے میں ڈویژنل ڈائریکٹر سیکنڈری ایجوکیشن چوہدری علی احمد سیان، ڈویژنل ڈائریکٹر ایلیمنٹری ایجوکیشن افتخار خان، ایس پی لائلپور ٹان ملک عابد ظفر، ہاشم توصیف، شیخ اویس، رانا زیشان، محمد اسلم بٹ چیئرمین، رانا شاہد مقرب سمیت دیگر معزز مہمانوں نے بھی خطاب کیا۔تقریب میں زاہد رشید بسرا، سید ابرار حسین شاہ، شیخ غلام سرور، میاں رضوان، چوہدری یوسف گجر، ملک طارق، رانا طارق، رانا جابر رشید، حارث کمال، رانا عمیر، رانا ہمایوں حمید سمیت سینکڑوں بچے، والدین اور اساتذہ شریک ہوئے۔شرکا کا کہنا تھا کہ ایجوکیشن رائٹس کمیشن پاکستان کی جانب سے بچوں کے لیے سجایا گیا یہ آگاہی میلہ ایک ہائی امپیکٹ انیشی ایٹو ہے جو مستقبل میں مثبت نتائج دے گا۔ انہوں نے پوری ٹیم کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے خراجِ تحسین پیش کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ ایسے اقدامات کو مزید وسعت دی جانی چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں