8/9 ماہ کی بچی کو اغواء کرنے والی ملزمہ گرفتار

ساہیوال (بیورو رپورٹ) ساہیوال پولیس نے فوری اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے اغوا ہونے والی 8/9 ماہ کی بچی نور فاطمہ کو بحفاظت بازیاب کر لیااغوا کار ملزمہ عائشہ گرفتاریہ واقعہ 11 دسمبر کو بوقت تقریبآ ساڑھے 3بجے حامد ٹاؤن، علاقہ تھانہ غلہ منڈی میں پیش آیا۔ 2کس نامعلوم خواتین ملزمان خود کو قرضہ دینے والی بینک اہلکار ظاہر کر کے مدعی نوید شہزاد کے گھر میں داخل ہوئیں جہاں بچی کی والدہ شمیم اختر گھر میں اکیلی تھی۔ اس دوران بچی کی والدہ نماز ادا کرنے میں مصروف ہو گئی، جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ملزم خواتین نے معصوم بچی فاطمہ نور بعمر 8ماہ کو اغوا کر لیا۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی او ساہیوال محمد عثمان ٹیپو نے فوری نوٹس لیتے ہوئیخصوصی پولیس ٹیم تشکیل دی۔ پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ایک کس ملزمہ عائشہ کو گرفتار کر لیا جس کی تحویل سے بچی فاطمہ نور بعمر 8ماہ کو بازیاب کر لیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں