علی عابد منج بھاری اکثریت سے سیکرٹری بار منتخب ہونگے،رائے عرفان حیدر کھرل

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) اعزازی ممبر ڈسٹرکٹ بار فیصل آباد رائے عرفان حیدر کھرل نے کہا ہے کہ ڈسٹرکٹ بار کے الیکشن میں علی عابد منج ایڈووکیٹ بھاری اکثریت سے سیکرٹری منتخب ہو جائیں گے، علی عابد منج ایڈووکیٹ کے ووٹرز اور سپورٹرز ان کی کامیابی کیلئے دن رات کوشاں ہیں۔ انکی حمایت میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے۔10جنوری کا سورج علی عابد منج کی کامیا بی کی نوید لیکر طلوع ہو گا۔ ان کی جیت پوری وکلاء برادری کی جیت ہو گی۔ علی عابد منج ڈسٹرکٹ بار فیصل آباد کے سیکرٹری منتخب ہونے کے بعد وکلاء کے مسائل کے حل کیلئے آواز اٹھائیں گے اور تمام وکلاء برادری کو ساتھ لیکر چلیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں