ڈائریکٹر لائیوسٹاک کا بروقت ڈیٹا اپ لوڈ کرنے کا حکم

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ڈائریکٹر لائیو سٹا ک ڈاکٹر حیدر علی خان کی زیر صدارت ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیوسٹاک ڈاکٹر روبینہ انجم کے ہمراہ کانفرنس روم سول ویٹرنری فیصل آباد میں پراگر یس ریویو میٹنگ کا انعقاد ہوا جس میں ضلع فیصل آباد کے تمام ڈپٹی ڈائریکٹرز لائیوسٹاک، تحصیل فوکل پرسنز (BI)اور اے آئی ٹیکنیشنز نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران آرٹیفیشل انسیمینیشن، پی ٹیسٹ اور جی ڈی کیسز کی پیش رفت کا9211پر اپ لوڈنگ کے تناظر میں تفصیلی جائزہ لیا گیا۔علاوہ ازیں وزیراعلیٰ پنجاب لائیوسٹاک کارڈ منصوبے کے تحت ایگزوٹک سیمن کے استعمال پر بھی غور کیا گیا۔مزید برآں نان ڈسکرپٹ مویشیوں کی جینیاتی بہتری کے منصوبے کے تحت ایگزوٹک سیمن کی انسیمینیشن، پی ٹیسٹ، ٹیگنگ اور پیٹس ایپ پر بروقت اندراج سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں شرکا کو ریکارڈ کی درست دیکھ بھال، بروقت ڈیٹا اپ لوڈنگ اور محکمانہ ہدایات پر مکمل عملدرآمد کی ہدایت کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں