تحصیل بار جڑانوالہ کے تمام مطالبات جلد منظور کرائے جائینگے،وزیر قانون رانا محمد اقبال خان

جڑانوالہ(نامہ نگار)صوبائی وزیر قانون رانا محمد اقبال خاں نے تحصیل جڑانوالہ کا دورہ کیا اور تحصیل بار کونسل جڑانوالہ میں پراجیکٹس کی فراہمی کا افتتاح کیا۔تحصیل بار کونسل جڑانوالہ میں لائف جم کلب،کمیٹی روم، ڈسپنسری، ڈاکخانہ چینج روم، واش روم اور دیگر سہولیات میسر ہونگی۔ارکان صوبا ئی اسمبلی خان بہادر ڈوگر،را کاشف رحیم، صدر بار ایسوسی ایشن فیصل آباد رائے سیف الرحمن بھٹی، صدر تحصیل بار جڑانوالہ چوہدری عرفان افضال، جنرل سیکرٹری فضل عباس،آفتاب اکبر چوہدری ودیگر بھی موجود تھے۔صوبائی وزیر قانون نے لیڈیز بار روم کے لئے ایک کروڑ روپے کی گرانٹ کا اعلان کیا اور جڑانوالہ وکلا چیمبرز فائل کی جلد از جلد منظوری کی یقین دہانی کرائی۔انہوں نے کہا کہ وکلا کی خدمت ہمارا مشن اور جدید سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔انہوں نے کہا کہ جڑانوالہ میرا اپنا شہر ہے اور یہاں کے وکلا کی جتنی خدمت کی جائے وہ کم ہے۔انہوں نے کہا کہ تحصیل بار جڑانوالہ کے تمام مطالبات جلد منظور کرائے جائیں گے۔تقریب سے ارکان اسمبلی نے بھی اظہار خیال کیا۔صدر تحصیل بار جڑانوالہ چوہدری عرفان افضال کی جانب سے صوبائی وزیر قانون رانا محمد اقبال خاں کا شکریہ ادا کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں