فرید ٹاؤن ساہیوال میں نکاسی آب کا نظام درہم برہم ،مکین پریشان

ساہیوال (بیورو چیف)فریدٹاون سٹاپ نمبر6 مین سیوریج لائن کا پائپ پھٹ گیا مین سیوریج لائن پھٹنے کی وجہ تیسری بار پائپ ڈالنا اور تجربہ آزمانہ ہیجس سے آس پاس کے کئی گھردو کا نیں متاثر ہوگی.تفصیلات کے مطابق عرصہ دراز سے شروع ہونے والا پسپ کاکام جو کہ مکمل ہونے کا نام تک نہیں لیرہا جس سیعوام ذلیل خوار ہورہی ہیں سٹاپ نمبر6فرید ٹاون میں مین سیوریج لائن کا پائپ پھٹ گیا وہاں کام کرنے والا مزدور کی جان بمشکل بھاگ کر بچی گزشتہ دنوں بھی پسپ کیہونے والے کام میں تین مزدور اپنی جان دیبیٹھیلیکن ان انجینئرز کا طرزکام نہ بدلہ سکا آج پائپ پھٹنے کی وجہ اپنا تجربہ آزمانہ اور تیسری بار اسی جگہ سے مین پائپ سے لائن گزارنا ہے بنائے گئے گڑھے میں پانی واضع دیکھا جاسکتا ہے اور متعلقہ اہلکاروں نے اپنی نااہلی چھپانے کیلیئے گڑھے کو مٹی سے بھر دیا جو اس کا مستقل علاج نہ ہے بلکہ آنے والے دنوں میں آس پاس کے گھروں دوکانوں میں سیوریج کا پانی جانے اور نقصانات ہونے کا بھی قوی اندیشہ ہے شہریوں نے کمشنرساہیوال،ڈپٹی کمشنرساہیوال سے ہونیوالے کام کے بارے فی الفور نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ آنے والے وقت میں نقصانات سے بچا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں