مجرم عبدالواحد کو2سال قید ،40ہزار جرمانہ

ٹھیکریوالہ (نامہ نگار) پولیس کی موثر تفتیش، بروقت گواہوں کی شہادت اور مضبوط پیروی کے نتیجے میں منشیات کے مقدمہ میں ملوث مجرم کو قرار واقعی سزا سنا دی گئی۔تفصیلات کے مطابق تھانہ ٹھیکریوالہ کے منشیات کے مقدمہ کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج جناب را مبشر حسن نے مکمل کی، جہاں جرم ثابت ہونے پر مجرم عبدالواحد کو دو سال چھ ماہ قید اور چالیس ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی۔ مجرم کے قبضہ سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد ہوئی تھی۔پولیس نے پیشہ ورانہ انداز میں کارروائی کرتے ہوئے مجرم کو گرفتار کیا، ٹھوس شواہد اکٹھے کیے اور مکمل چالان عدالت میں پیش کیا، جبکہ دورانِ سماعت مقدمہ کی بھرپور اور مثر پیروی بھی کی گئی۔ اسی مضبوط کیس اسٹرکچر اور شواہد کی بنیاد پر معزز عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے مجرم کو سزا کا مستحق قرار دیا۔اس موقع پر سی پی او فیصل آباد کا کہنا تھا کہ منشیات جیسے ناسور میں ملوث ملزمان کو سزائیں ملنا قانون کی بالادستی اور انصاف کی فتح ہے۔ پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور معاشرے سے جرائم کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے اور آئندہ بھی ایسے عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں